کراچی: (کرائم ڈیسک) کراچی میں لیڈی ڈاکٹر سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا، بن قاسم میں خاتون سے مبینہ زیادتی کا ملزم پکڑا گیا۔
فریئر کے علاقے میں ملزم نے امریکی نژاد لیڈی ڈاکٹر کو گھر سے گاڑی میں بٹھایا اور فلیٹ پر لے جا کر زیادتی کی، ملزم یاسر کے خلاف متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب قاسم ٹاؤن میں خاتون سےمبینہ زیادتی کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس کے مطابق ملزم پرویز نے متاثرہ خاتون سے راشن دینے کے بہانے رابطہ کیا، واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔