قصور:(کرائم ڈیسک) گھریلو ناچاقی پر فائرنگ سے ماں بیٹی سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔قصور کے تھانہ مصطفیٰ آباد کے نواحی گاؤں ستوکی میں گھریلو چاچاقی کی بنا پر یاسین نامی شخص نے فائرنگ کرکے الیاس،وقاص،شمشاد اور سونیا بی بی جان کی بازی ہار گئےجبکہ ایک افراد زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزم یاسین نے غیرت کے نام پر چار افراد کو قتل کیاتاہم حتمی طور تفتیش کے دوران پتہ چلے گا ۔نعشوں کو فوری طور پر قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
دوسری طرف آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او کو فوری پر موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی جبکہ آر پی او شیخوپورہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔