دورہ بنگلہ دیش: شاہینوں کی بھرپور پریکٹس،بابر اور شعیب ملک نے ٹیم کو جوائن کرلیا

ڈھاکہ:(سپورٹس ڈیسک) مشن ڈھاکہ کے لیے قومی شاہینوں کی اونچی اڑانیں جاری ہیں، کپتان بابر اعظم اور آل راؤنڈر شعیب ملک نے کیمپ کو جوائن کر لیا اور بھرپور پریکٹس کی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔بنگلہ دیش سیریز کی تیاریاں تیز، قومی کرکٹرز اِن ایکشن ہوئے،بابر اعظم اور شعیب ملک نے کیمپ کو جوائن کر لیا، بھرپور پریکٹس کی جبکہ قومی کھلاڑیوں نے جم کر پریکٹس کی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور تجربہ کار شعیب ملک کے کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آگئے ہیں،ہوٹل کے بعد ٹریننگ سیشن میں بھی اِن ایکشن ہوئے جبکہ کوچنگ سٹاف کی زیر نگرانی بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کے سیشن بھی ہوئے۔پریکٹس سیشن میں فزیکل فٹنس پر بھی خصوصی توجہ دی گئی جبکہ قومی کھلاڑیو ں کا مورال بلند ہے اور سب برتری کی دھاک بٹھانے کے لیے تیار ہیں۔

جمعرات کو پریکٹس سیشن دوپہر ڈیڑھ بجے سے سہ پہر ساڑھے چار بجے شیڈول ہے جبکہ اس سے پہلے قومی کپتان بابر اعظم ورچوئل پریس کانفرنس کریں گے اوربنگال ٹائیگرز کے خلاف پلان شیئر کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں