ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا فی تولہ2ہزار روپے سے زائد سستا ہو گیا

کراچی(کامرس ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں12ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1862ڈالر ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا2ہزار روپے سے زائد سستا ہو گیا۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرزایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میںایک تولہ سونا 2850 روپے سستا ہو گیا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 1لاکھ22ہزار روپے ہوگئی اسی طرح 2444روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ4ہزار595روپے پر آ گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں