جڑانوالہ (کامرس ڈیسک) سردی لگے تو آپ نے گھبرانا نہیں اور رضائی نہ ہو تو آپ نے سردی میں سونا نہیں ریاست مدینہ میں روئی کے نرخ 17000 ہزار روپے فی من کی حد کو چھو گئے ہیں ملکی تاریخ میں پہلی بار آٹا’چینی’گھی مافیا کے بعد روئی مافیا بھی مارکیٹ میں آگئی ہے اور گزشتہ سال روئی کی فی من قیمت 12000 روپے تھی جو ایک سال کے دوران 5 ہزار روپے اضافے کیساتھ 17000 فی من کی حد کو چھو گئی ہے جبکہ اس میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
دوسری جانب باجرے کی نئی فصل،قیمتوں میں نمایاں کمی، باجرے کا 50 کلو کا تھیلا 1500 روپے سستا کردیا گیا۔نمہنگائی کے دور میں بے زبانوں کا دانہ سستا ہوگیا ہے۔ باجرے کی قیمت 100 سے کم ہوکر 70 روپے پر آگئی ہے۔ اچھا اور موٹا باجرہ برنالا کوالٹی 80 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا ہے۔عام اور درمیانہ باجرہ منڈی میں 65 روپے کلو فروخت کیا جانے لگا۔ آسٹریلین طوطے پالنے والوں کو ریلیف مل گیا، باجرے کی نئی فصل آئندہ چند ہفتوں میں آئے گی، دام مزید گرسکتے ہیں۔