رانی مکھرجی کی بیٹی فلم’ بنٹی اور ببلی 2‘ دیکھ کر رو پڑیں

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی ادیرا فلم’ بنٹی اور ببلی 2‘دیکھ کر رونا شروع ہو گئی تھی۔

ایک شئیر کی گئی ویڈیو میں اداکار سیف علی خان نے رانی سے پوچھا کہ ’کیا ان کی بیٹی ادیرا نے انہیں پہلے کبھی اسکرین پر دیکھا ہی رانی مکھرجی نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ہاں ان کی بیٹی نے انہیں اسکرین پر دیکھا ہے، بلکہ وہ ہمارے ساتھ ابوظبی میں بنٹی اور ببلی 2 کی شوٹنگ کے لیے بھی گئی تھی‘۔

جس پر سیف علی خان نے رانی مکھرجی سے پوچھا کہ ’کیا ادیرا نے ان کی کوئی فلم دیکھی ہی ‘رانی نے کہا کہ ’ادیرا نے ان کی فلم ہچکی دیکھی ہے تب وہ صرف ڈیڑھ دو سال کی تھی‘۔سیف علی خان نے یہ بھی پوچھا کہ ’کیا ادیرا نے اسکرین پر انہیں روتے ہوئے دیکھا ‘اس پر رانی نے کہا کہ’ نہیں۔‘انہوں نے بتایا کہ ’انہوں نے اپنی بیٹی کو بنٹی اور ببلی 2 دکھانے کی کوشش کی لیکن جیسے ہی فلم کا وہ منظرآیا جہاں وہ رونے کی اداکاری کر رہی تھیں تو وہ رونے لگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں