لاہور: (شوبز ڈیسک) اداکارہ بشری انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ بہن اداکارہ سنبل شاہد کی وفات کو 6 ماہ گزر جانے کے باوجود تاحال انہوں نے والدہ کو یہ خبر نہیں ہونے دی کہ سنبل اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سینئر اداکارہ نے ایک ٹی وی شو کے دوران بتایا کہ کورونا وبا کے بعد ان سمیت سب کی زندگی اب پہلے جیسی نہیں رہی۔ اداکارہ کے مطابق بیٹے کی وفات کے بعد ان کی بہن اداس تھیں اور ایک طرح سے ان کے جینے کا مقصد ختم ہو گیا تھا۔
بشری کے مطابق ان کی والدہ بڑی بہن سنبل سے بہت پیار کرتی تھیں، اداکارہ نے بتایا کہ جب ان کی والدہ سنبل سے بات کرنے کی بہت زیادہ ضد کرتی ہیں تو وہ دوسرے کمرے میں جا کر سنبل بن کر بات کرتی ہیں۔