اداکار اکشے کمار والدہ کی یاد میں جذباتی ہوگئے

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر والدہ کی یاد میں جذباتی پوسٹ شیئر کردی۔اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ساحلِ سمندر پر موجود ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)
شیئر کی گئی ویڈیو میں اکشے کمار سمندر کی لہروں سے لُطف اندوز ہورہے ہیں جبکہ ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں میوزک بھی چل رہا ہے۔
انہوں نے نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں ہندی زبان میں لکھا کہ ہاں، آج ماں کی بہت یاد آرہی ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال ستمبر میں بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی والدہ شدید علالت کے بعد دُنیا سے رخصت ہوگئیں تھیں، والدہ کی موت کی خبر اداکار نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں