عامر خان کو کرینہ کپور کیساتھ فلم میں کام کرکے کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟ اداکار نے حقیقت سے پردہ اٹھادیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وُوڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کرینہ کپور کیساتھ فلم لال سنگھ چڈا میں کام کے دوران پیش آنے والی مشکلات سے پردہ اٹھا دیا۔

عامر خان نے ایک انٹرویو میں اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والی مشکلات سے متعلق بات کی ہے۔
اداکار نے کہا کہ جہاں پوری دنیا کورونا وائرس سے لڑ رہی تھی اس دوران ہم کورونا اور کرینہ کا ایک ساتھ سامنا کر رہے تھے جو کہ فلم کی ہیروئن ہونے سمیت حاملہ بھی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک اور مشکل بات تھی کیوں کہ کرینہ کے حاملہ ہونے کی خبر نے ہمیں ایک نئی جانب دھکیل دیا تھا۔
عامر خان نے کہا کہ وہ اور فلم کی ہدایت کار ادوید چندن اکثر اوقات اس بات پر ہنسا بھی کرتے تھے کہ جب سے فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوا ہے وہ خود کو ایک پَر کی طرح محسوس کرنے لگے ہیں۔
اداکار نے کہا کہ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران مختلف ہواؤں نے ہمیں مختلف سمتوں میں دھکیلا اور ہم آخر میں اس کے عادی ہو کر انتظار کر رہے تھے کہ چلو دیکھتے ہیں کہ فلم کے آخر میں وہ کہاں پہچنتے ہیں۔
خیال رہے کہ فلم لال سنگھ چڈا 1994 میں بننے والی امریکی فلم فوریسٹ گمپ کا ہندی ری میک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں