فلک شبیر کو مداحوں نے نیا لقب دے دیا

فیس بک پوسٹ پر فلک شبیر کو’ ’فلًاور مین‘ ‘کا لقب دیا گیا ہے

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستانی نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکار فلک شبیر کو مداحوں کی جانب سے نیا لقب مل گیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر فلک شبیر کے ایک فین پیج کی پوسٹ خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں فلک شبیر کو ’فلًاور مین‘ کا لقب دیا گیا ہے۔

جس طرح دنیا میں خیالی کردار ’بیٹ مین‘ اور ’آئرن مین‘ کے کردار کو خوب پزیرائی حاصل ہے اسی طرح اب فلک شبیر کو اپنی اہلیہ، اداکارہ سارہ خان کو بار بار پھول پیش کرنے کے نتیجے میں ’فلاور مین ‘ قرار دے دیا گیا ہے۔

فلک شبیر اور سارہ خان کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی اس پوسٹ کو اپنے انسٹا گرام اکائونٹ کی اسٹوری پر شیئر کیا گیا ہے جبکہ اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں مداح فلک شبیر کے اس نئے لقب کی تائید کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں