کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کے معروف کامیڈین عمر شریف کی اہلیہ زریں عمر نے اپنے شوہر کی موت کا ذمہ دار ان کی پہلی اہلیہ اور بیٹے جواد کو قرار دے دیا۔
سماء کے پروگرام 7 سے 8 میں گفتگو کرتے ہوئے زریں عمر نے کہا کہ وہ اپنے شوہر کی موت کی وجہ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گی اور جس نے انہیں رلایا اس کا قیامت کے روز گریبان پکڑیں گی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمر شریف کی موت کی وجہ کہیں نہ کہیں ان کی پہلی اہلیہ اور بیٹا ہیں۔ عمر ایک ہفتے سے اسپتال میں تھے لیکن بیٹے جواد اور ان کی فیملی نے پتہ نہیں چلنے دیا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے کہا کہ 15 دن میں سعودی عرب یا جرمنی لے کر جائیں، اگر 15 دن میں علاج نہ ہوا تو ایک ماہ میں زندہ نہیں بچیں گے۔ میں نے کہا کہ سعودی عرب نزدیک ہے وہاں لے کر چلتے ہیں، اس حوالے سے سارا انتظام بھی ہوگیا لیکن جواد نے کہا کہ بیٹا ہوں اور صرف امریکہ جانے کی اجازت دوں گا۔ جواد کی وجہ سے امریکہ جانے کی کوششوں میں وقت ضائع ہوا، 15 دن پاکستان میں ضائع ہوگئے جس کی وجہ سے عمر کو ایک اور اٹیک ہوگیا۔
فلیٹ کے تنازعے کے حوالے سے زریں عمر نے کہا کہ عسکری فور میں عمر شریف کا کوئی فلیٹ نہیں وہ میرا گھر ہے جہاں میں رہتی ہوں، بینک کا قرضہ دینا تھا اس لیے عمر کے ساتھ مل کر گھر بیچنے کا فیصلہ کیا۔ جواد مجھ سے مسلسل پیسے مانگتا رہا، عدالت بھی عمر شریف خود نہیں گئے بلکہ انہیں لے جایا گیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمر شریف کے بیٹے جواد نے ہی مفتی تقی عثمانی کو ان کا جنازہ نہیں پڑھانے دیا، بعد میں مفتی صاحب کو فون کرکے میں نے معافی مانگی۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں عمر شریف کی اہليہ زرین غزل نے سوشل میڈیا پر اپنے جذباتی بیان ميں لکھا تھا کہ عُمر کی موت کی وجہ بننے والوں کومعاف نہیں کرينگی، انھوں نے اپنے انسٹاگرام پر ايک ويڈیو شيئر کی تھی اور ساتھ لکھا کے جب انکی شادی ہوئی تھی تو انھيں کھانا بنانا نہیں آتا تھا ليکن انھوں نے سب عمر شريف کيلئے سیکھا۔زرين عمر نے مزید لکھا تھا کہ وہ اب ناشتہ نہيں بناتیں عمر شریف کی کرسی پر اب کوئی نہيں بیٹھتا انکے گھر ميں سب بدل گيا ہے ۔
24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 40 مریض سامنے آ گئے
کراچی ایئرپورٹ پر ایک دن میں منکی پاکس کا دوسرا مشتبہ کیس رپورٹ
ارشد ندیم موبائل کمپنی کے برینڈ ایمبیسیڈر مقرر
سعودی عرب، رشوت لینے پرسابق آئی جی کو 20 سال قید
لہسن کے صحت پر حیرت انگیز فوائد
مخصوص نشستوں کے فیصلہ پر عملدرآمد نہ کرنے کے نتائج آسکتے ہیں: سپریم کورٹ
قومی اسمبلی اجلاس: آئینی ترامیم کا مجوزہ پیکیج کل پیش کیے جانے کا امکان
جس طرح ترمیم لائی جا رہی ہے جو بھی ہوگا اس کے ذمہ دار یہ ہوں گے، عمران خان
حکومت کا چیف جسٹس کی مدت میں توسیع کا مشن، فضل الرحمان کا تعاون سے صاف انکار
شیرافضل مروت کو کسی بھی مقدمے میں بغیر اجازت گرفتار نہ کرنے کا حکم