کراچی: فلیٹ کے اندر گیس لیکج کے باعث دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی

کراچی: (نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری میں فلیٹ کے اندر گیس لیکج کے باعث دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور7 زخمی ہوگئے۔

لیاری کے علاقے لیاقت کالونی میں رہائشی عمارت کی چھٹی منزل پر فلیٹ میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا اور آگ لگ گئی جس سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 بچے اور2 خواتین جھلس کر شدید زخمی ہوگئیں جنہیں سول ہسپتال کے برنز وارڈ منتقل کردیا گیا۔

دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ اشفاق عرف کالو کے نام سے کی گئی، زخمیوں میں متوفی اشفاق کی اہلیہ 25سالہ کومل، 9 ماہ کا بیٹا عرفان، 2 بیٹیاں 7 سالہ حباء، 5 سالہ الشباء، اشفاق کی ہمشیرہ 34 سالہ رشیدہ اور اس کی بیٹی 6 سالہ بیٹی زینب شامل ہے۔

پولیس کے مطابق فلیٹ میں گیس لائن سے گیس کھینچنے والی مشین لگائی گئی تھی اور اسی مقام سے گیس لیک ہو رہی تھی۔ فلیٹ کے کھڑکی اور دروازے بند تھے۔ گیس کو اخراج کا راستہ نہ ملا اور صبح ناشتے کی تیاری کے لئے جیسے ہی ماچس کی تیلی جلائی گئی تو زور دار دھماکہ ہوا اور فلیٹ میں آگ لگ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں