منی لانڈرنگ ریفرنس: وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ کی جا سکی

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) نوری آباد پاور پلانٹ مبینہ منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ کی جا سکی۔

سماعت کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگرعدالت میں پیش ہوئے، تاہم دو شریک ملزمان عدالت پیش نہ ہوئے جس کے باعث فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی نہ کی جاسکی۔

وکیل صفائی نے کہا کہ نیاز علی شیخ نے بریت کی درخواست دائر کی تھی اور نیب کی جانب سے جواب جمع کرایا جانا ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر شریک ملزم نیاز علی شیخ کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں