راولپنڈی دہشتگردی کی بڑی کارروائی سے بچ گیا

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) راولپنڈی ریلوے اسٹیشن بڑی دہشتگردی سے بچ گیا۔ پولیس نے مصنوعی دھماکے سے بوتل بم ناکارہ بناتے ہوئے دہشتگردی کی بڑی کاررائی ناکام بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کا ریلوے اسٹیشن بڑی تباہی سے بچ گیا، پولیس کو راولپنڈی ریلوے اسٹشین کے قریب مشکوک بیگ کی موجودگی کی اطلاع ملی تو پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے۔
بیگ میں مشکوک بوتل موجود تھی جس میں دھماکہ خیز مواد، موبائل اور 2 بیٹریاں جڑی تھیں۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا۔بی ڈی ایس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مشکوک بوتل کو مصنوعی دھماکا کر کے ناکارہ بنا دیا اور دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔دھماکے سے قبل تاجروں نے احاطہ مٹھو خان اور دیگر بازاروں کی دکانیں بند کر دیں جب کہ ریلوے روڈ کے قریبی علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں