دادو (بیورو ڈسک) دو ملزمان نے سندھ کے شہر دادو میں 11 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق خیرپور نتھن شاہ ٹاو ¿ن سے 7 کلومیٹر دو کھتری گاو ¿ں میں دو ملزمان نے ایک 11 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔بچی کو فوری طور پر علاج کے لیے این شاہ تعلقہ اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔کسان گھرانے سے تعلق رکھنے والی بچی کے ساتھ اس وقت زیادتی کی گئی جب وہ گلی میں کھیلنے کے لیے گھر سے باہر آئی تھی۔
علاقے کے کچھ رہایشیوں کا کہنا ہے دو ملزمان کی جانب سے گلی میں بچی کا ریپ کیا گیا اور کسی میں انہیں روکنے کی ہمت نہ ہوئی کیونکہ ملزمان بااثر خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔بتایا گیا ہے کہ بچی کے والدین نے این شاہ تھانے میں دو ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے جب کہ ایس ایس پی دادو اعجاز شیخ کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہےہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے دادو میں ہی 3 سالہ بچی کے ساتھ ریپ کرنے کے الزام پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔متاثرہ بچی کے ماموں کے مطابق ملزم ہمارا پڑوسی ہے۔ بچی باہر کھیلنے کے لیے نکلی ہے تو یہ بچی کو اپنے ساتھ گھر لے گیا۔ پولیس آئی تو وہ گھر سے باہر نہیں نکل رہا تھا پھر ایس ایچ او نے گرفتار کیا۔ خاتون تھانیدار نے قانونی کارروائی سے پہلے فوری طبی امداد کے لیے متاثرہ بچی کو خود گود میں لے کر اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹر کو ڈیوٹی سے غائب دیکھ کر برہمی کا اظہار بھی کیا۔
تھانیدار بے نظیر جمالی نے بتایا کہ متاثرہ فیملی کی نشاندہی پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا۔ اسکے بعد بچی کو اسپتال لے کر آئے جہاں وہ زیر علاج ہے۔بچی کو مزید علاج کے لیے حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعے کے خلاف مشتعل شہریوں نے احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر یلوے پھاٹک کو بند کیا۔ مظاہرین نے ملزم کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ بھی کیا۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے30اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کردیئے
ہفتے کو مینار پاکستان کا جلسہ ظلم کے خلاف ریفرنڈم ہوگا: عمران خان
شفاف انتخابات میں بدنیتی ہوگی تو ہم مداخلت کریں گے: چیف جسٹس عمر عطا بندیال
الیکشن اکٹھے ہوں گے تو ہی ملک میں سیاسی استحکام آئے گا: رانا ثنا اللہ
اسلام آباد ہائیکورٹ، عمران خان کی ضمانت منسوخی کی درخواست کا محفوظ فیصلہ سنا دیا
پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ کل جمعرات کو ہوگا
شہید بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال کی نماز جنازہ ادا، صدر، وزیر اعظم اور آرمی چیف کی شرکت
آج ڈمی پارلیمان میں حکومت نے عدلیہ پر حملہ کردیا
پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے ، ترقی کے دشمنوں کوشکست فاش ہوگی : وزیراعظم
پنجاب میں انتخابات،پی پی 149 سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی چیلنج