کرس گیل پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ، شعیب اختر نے ویڈیو شیئر کردی

دبئی /راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک) پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ ویسٹ انڈین اسٹار کرس گیل کی ویڈیو شعیب اختر نے شیئر کردی۔
فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شعیب اختر نے ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ شاہد آفریدی، کرس گیل اور شعیب ملک کے ساتھ بیٹھے ہیں۔ ساتھ میں شعیب کہہ رہے کہ وہ اپنے پرانے دوستوں کے ہمراہ ہیں اور وہ خوب کھائیں گے اور خوب جوسز بھی پئیں گے۔ساتھ بیٹھے شاہد آفریدی نے شعیب اختر کی شرٹ کو پکڑ کر کہا کہ شکر ہے اس بندے کی شرٹ تبدیل ہوگئی، جلد اس کا رنگ بھی تبدیل ہوجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں