ڈھاکہ(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹسمین محمد رضوان نے نو عمر بچے کی جانب سے بنائی گئی پینٹنگ پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد رضوان نے بچے کیلئے تعریفی کلمات تحریر کرتے ہوئے لکھا کہ فرحان علی آپ نے شاندار کام کیا ہے، آپ کی محبت اور سپورٹ کا بہت شکریہ۔انہوں نے لکھا کہ فرحان علی آپ گلگت بلتستان کا فخر ہیں۔محمد رضوان نے تحریر کیا کہ میرا مکمل یقین ہے کہ بچے ہمارے اثاثہ ہیں، بچے پاکستان کو مضبوط بنائیں گے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ جس کام سے آپ کو محبت ہے اس کو جاری رکھیں۔