بھارت میں شیڈول جونیئر ہاکی ورلڈکپ: قومی ٹیم اور آفیشلز کو ویزے جاری

نئی دلی: (سپورٹس ڈیسک) بھارت میں شیڈول جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے لئے انڈین ہائی کمیشن نے قومی جونیئر ٹیم اور آفیشلز کو ویزے جاری کر دیئے۔

24 نومبر سے بھارت میں جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کا آغاز ہوگا۔ حکومت پاکستان کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت دے دی گئی ہے۔ قومی کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ویزے پی ایچ ایف کو موصول ہوگئے ہیں۔ قومی جونیئر ہاکی ٹیم 19 نومبر کو ایونٹ میں شرکت کے لیے بھارت روانہ ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں