40

65 سال سے زائد عمر کے افراد کی کوروناویکسینیشن کا اغاز مارچ سے کیا جائیگا، ڈی ای او

فیصل آباد،مکوآنہ (بیورو ڈسک) ڈسٹرکٹ ہیلتھ ا?فیسر ڈاکٹر عطائ المعنم نے کہا ہے کہ 65 سال سے زائد عمر کے افراد کی کوروناویکسینیشن کا ا?غاز مارچ سے کیا جا رہا ہے اس ضمن میں 65 سال سے زائد عمر کے افراد اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 1166 پر مفت ایس ایم ایس کے ذریعے بھیج کر رجسٹریشن کرائیں۔
انہوں نے بتایا کہ رجسٹرڈ فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کے لئے ویکسینیشن کا عمل مزیدا?سان کر دیا گیاہے جو اب کسی بھی ویکسینیشن سنٹر پر جا کر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔یہ سنٹر الائیڈ ہسپتال، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال،گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد ا?باد،سمن ا?باد،حسیب شہید کالونی 224 رب،تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جڑانوالہ، سمندری، تاندلیانوالہ اور تحصیل ہسپتال چک جھمرہ میں قائم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں