ساجد سدپارہ اپنے فرانسیسی کوہ پیما کے ساتھ ایورسٹ کیلئے نیا روٹ کھولنے گئے تھے
کھٹمنڈو(سپورٹس ڈیسک) نیپال میں مہم جوئی کے دوران ذہنی تناؤکا شکار ہونے والے پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ کی طبیعت بتدریج ٹھیک ہو نے لگی ۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ساجد سدپارہ کو والد کوہ پیما علی سدپارہ کی موت کے بعد ذہنی دباؤ کا مسئلہ ہوا تھا۔ساجد سدپارہ اپنے فرانسیسی کوہ پیما کے ساتھ ایورسٹ کیلئے نیا روٹ کھولنے گئے تھے، انہیں ایورسٹ سے واپس لایاجائیگا جہاں اٴْن کا میڈیکل چیک اپ کیاجائیگا۔