شعیب اختر کے منہ سے سچ سن کر بہت اچھا لگا، شاہد آفریدی

سابق کپتان شاہد آفریدی سے بہت سے مسئلے ہیں جس کی ویڈیو شعیب اختر نے شیئر کی تھی

کراچی(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اٴْنہیں شعیب اختر کے مسائل سٴْن کر بہت اچھا لگا۔میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ اٴْنہیں سابق کپتان شاہد آفریدی سے بہت سے مسئلے ہیں جس کی ویڈیو اٴْنہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔
اب شاہد آفریدی نے شعیب اختر کی ویڈیو پر ردّعمل دیتے ہوئے سابق فاسٹ بولر کا شکریہ ادا کیا ہے۔شاہد آفریدی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ آپ کے منہ سے اتنا سارا سچ سٴْن کر بہت اچھا لگا۔

سابق کپتان نے کہا کہ میرے دوست! آپ کو دیکھ کر بہت اچھا لگا۔اٴْنہوں نے کہا کہ آپ فٹ نظر آتے ہیں، اٴْمید ہے آپ کے گھٹنے آپ کا ساتھ دیتے رہیں گے۔واضح رہے کہ شعیب اختر نے مزاحیہ انداز میں کہا تھا کہ پہلا مسئلہ یہ ہے کہ شاہد آفریدی اٴْن سے زیادہ بہتر نظر آتے ہیں، دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ شاہد آفریدی میں اٴْن سے زیادہ دور تک شاٹ مارنے کی صلاحیت ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ تیسرا مسئلہ یہ ہے کہ شاہد آفریدی کے پاس مجھ سے زیادہ شہرت ہے اور آخری مسئلہ یہ ہے کہ اٴْنہیں آفریدی کے بالوں سے بھی مسئلہ ہے کیونکہ شاہد آفریدی کے سر پر اٴْن سے زیادہ بال ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں