اسلام آباد(سپورٹس ویب ڈیسک) 20گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے والے نواک جوکووچ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیاہے۔
سربیا کے ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے کیسپر روڈ کے خلاف سٹریٹ سیٹ میں 7-6 (7/4)، 6-2 سے کامیابی حاصل کرکے مسلسل سات سال نمبر ون رہ کر سابق ٹینس لیجنڈ پیٹ سیمپرس کا مسلسل چھ سال نمبر ایک رہنے ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
عالمی نمبر ایک جوکووچ نے سیڈ رُوڈ کے خلاف مضبوط ا نداز میں میچ کا آغاز کیا اور تقریباً 90 منٹ میں فائنل مقابلہ اپنے نام کرلیا۔