پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان

کراچی (کامرس ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انڈیکس میں مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روزانڈیکس میں زبردست تیزی رہی، تیزی کے باعث ہنڈرڈانڈیکس نے 46ہزار کا ہندسہ عبور کرلیا۔
مارکیٹ806پوائنٹس کے اضافے سے46ہزار542 پربندہوئی۔
دن بھر مجموعی طور پر 369 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا جن میں 240کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ105کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی ۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 0.4 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 175.29 سے کم ہو کر 174.89 روپے پر بند ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں