ملک بھرمیں سی این جی 15روپےفی کلوتک مہنگی

کراچی(کامرس ڈیسک) سی این جی پر عائد سیلز ٹیکس میں اضافے کے بعد ملک بھر میں سی این جی 15 روپے فی کلو مہنگی کردی گئی ہے۔آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق جی ایس ٹی میں اضافے سے سی این جی کی کنزیومر پرائس میں ساڑھے دس روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔

چیئرمین غیاث پراچہ کے مطابق حکومت نے سی این جی پر سیلز ٹیکس دوگنا کردیا ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی کو 10 روپے اور 30 پیسہ فی کلو مہنگا کیا گیا ہے، جس کے بعد کراچی سمیت سندھ میں سی این جی کی قیمت 195روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سی این جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافے کے بعد قیمت 150روپے فی کلو سے تجاوز کرگئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ریجن ٹو کیلئے سی این جی پر سیلز ٹیکس کی قیمت 74روپے 4 پیسے فی کلو تھی۔ ریجن ٹو میں میں سندھ اور پوٹھوہار کے سوا پنجاب شامل ہے۔
ریجن ون کیلئے سی این جی پر سیلز ٹیکس کی قیمت میں 58 روپے 34 پیسے فی کلو اضافہ ہوا، جس کے بعد ریجن ون کیلئے سی این جی پر سیلز ٹیکس کی قیمت 128 روپے 11 پیسے فی کلو مقرر کی گئی تھی۔ ریجن ون میں خیبرپختونخوا، بلوچستان، راولپنڈی اسلام آباد اور گجرات شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں