فرح خان نے اداکار راج کمار راؤکی شادی کو جذباتی شادی قرار دیدیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف ہدایتکارہ فرح خان نے اداکار راج کمار راؤ کی شادی کو جذباتی شادی قرار دے دیا۔
فرح خان کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر راج کمار راؤ کی شادی سے چند خوبصورت تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔
انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر راج کمار راؤ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ راج کمار راؤ کا سہرا باندھ رہی ہیں۔
فرح خان نے ایک اور تصویر راج کمار راؤ اور ان کی اہلیہ پترالیکھا کے ساتھ بھی شیئر کی ہے ۔

View this post on Instagram

A post shared by Farah Khan Kunder (@farahkhankunder)
یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ آپ اس شخص سے شادی نہیں کرتے جس کے ساتھ آپ رہ سکتے ہیں بلکہ آپ اس شخص سے شادی کرتے ہیں جس کے بغیر آپ نہیں رہ سکتے۔
فرح خان نے لکھا کہ راج کمار راؤ اور پترالیکھا کی سب سے خوبصورت اور جذباتی شادی کی تقریب تھی اور مجھے معلوم ہے کہ شادی بھی ایسی ہی ہوگی۔

واضح رہے کہ فرح خان بھی راج کمار راؤ کے ان چند قریبی دوستوں میں شامل تھیں جنہوں نے ان کی شادی میں شرکت کی۔
معروف بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ نے گزشتہ روز اپنی گرل فرینڈ پترالیکھا کے ساتھ شادی کرلی۔
اداکار راج کمار راؤ نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرشادی کی تصاویر شیئر کرکے اپنے مداحوں کو یہ خوشی کی خبر سنائی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں