ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور ممبئی فلم نگری کے ماضی کے ہیرو دھرمیندر کے چھوٹے بیٹے، اداکار بابی دیول نے اپنے بچپن کی ایک نایاب تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے والد اور بہنوں وجیتا اور اجیتا کے ساتھ تعطیلات منارہے ہیں۔
واضح رہے کہ دھرمیندر کی اداکارہ ہیما مالینی سے 1980 میں ہونے والی دوسری شادی سے قبل پہلی شادی 1954 میں پرکاش کور سے ہوئی تھی، جن سے ان کے چار بچے ہیں، جن میں دو بیٹے سنی اور بوبی دیول جبکہ دو بیٹیاں وجیتا اور اجیتا دیول شامل ہیں۔
بوبی کی جانب سے شیئر کی گئی ماضی کی اس تصویر میں دھرم جی بچوں کے ساتھ ایک لانجر پر کسی پہاڑی مقام پر تعطیلات منانے کے دوران بیٹھے نظر آرہے ہیں۔یاد رہے کہ اس قبل بوبی دیول نے ایسی ہی ایک نایاب تصویر اپنے بڑے بھائی سنی دیول کی سالگرہ پر بھی شیئر کی تھی، جس میں کہ بابی، سنی، اجیتا اور وجیتا اکٹھے تھے۔ اس کے کیپشن پر بابی نے ہیپی برتھ ڈے بھیا، آپ میری دنیا ہیں، تحریر کیا تھا۔