پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کا بلوچستان کے ساحلی علاقے پشوکان کے قریب آپریشن

کراچی (میڈیا رپورٹ) پاک بحریہ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر اینٹی نارکوٹکس فورس کے ہمراہ مشترکہ آپریشن کے دوران بلوچستان کے ساحلی علاقے پشوکان سے 700 کلو گرام منشیات ضبط کرلی۔
2.2 بلین روپے مالیت کی منشیات کو بحیرہ عرب کے راستے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جانا تھا۔ ضبط شدہ منشیات کو قانونی کاروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔کامیاب مشترکہ انسدادِ منشیات آپریشن ملکی بحری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف پاکستان بحریہ کے مضبوط عزم کا مظہر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں