لاہور(شوبز ڈیسک) فلم ساز وجاہت رئوف کی آنے والی مصالحہ ڈراما فلم ’’پردے میں رہنے دو‘‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا، جس میں تمام مرکزی کرداروں کو دکھایا گیا ہے۔پردے میں رہنے دو‘ کے ذریعے ہانیہ عامر لگ بھگ تین سال بعد بڑے پردے پر واپسی کر رہی ہیں، اس سے قبل وہ آخری بار 2018 کی فلم ’پرواز ہے جنون‘ میں مرکزی کردار میں نظر آئی تھیں۔
ہانیہ عامر ’پرواز ہے جنون‘ کے بعد ’سپر اسٹار اور لوڈ ویڈنگ‘ جیسی فلموں میں بھی مختصر کردوں میں دکھائی دی تھیں مگر وہ فلم کی کاسٹ کا حصہ نہیں تھیں۔اور اب ان کی آنیو الی مصالحہ فلم ’پردے میں رہنے دو‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔فلم ساز وجاہت رئوف، ہانیہ عامر اور علی رحمن نے فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ جلد ہی فلم کو ریلیز کیا جائے گا۔ٹیزر میں ہانیہ عامر اور علی رحمٰن سمیت جاوید شیخ کا کردار بھی دکھایا گیا ہے جب کہ مختصر دورانیے کے ٹیزر میں مرکزی اداکاروں کو گانے پر پرفارم کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔