سشانت سنگھ راجپوت کے خاندان کے5افراد حادثے میں ہلاک

ممبئی:(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے خاندان کے 5افراد حادثے میں ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کے خاندان کے 5افراد آج صبح ایک سڑک حادثے میں اس وقت جان کی بازی ہار گئے جب وہ جس گاڑی میں سفر کر رہے تھے وہ بہار کے لکھی سرائے ضلع میں قومی شاہراہ نمبر 333 پر ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ خاندان کے افراد پٹنہ سے واپس آ رہے تھے جہاں وہ ہریانہ کے سینئر پولیس افسر او پی سنگھ کی بہن گیتا دیوی کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ او پی سنگھ سشانت سنگھ راجپوت کے بہنوئی ہیں جن کی موت 14 جون 2020 کو مشتبہ حالات میں ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں