ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی مشہور 9 اداکارائیں جو منجھی ہوئی اداکارہ ہونے سمیت کامیاب کاروباری شخصیت بھی ہیں۔بالی ووڈ کی اداکارائیں زندگی کے دیگر شعبوں جیسے سیاست، کھیل سمیت کاروبار سے بھی سے بھی منسلک ہیں۔
پریانکا چوپڑا
بالی ووڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا ناصرف اداکاری بلکہ کاروبار بھی کرتی ہیں۔
پریانکا چوپڑا کا نیو یارک میں ’سونا‘ کے نام سے ایک ریستوران ہے جبکہ وہ ایک ڈیٹنگ ایپلیکیشن ’بمبل‘ کی بانی بھی ہیں۔
اس کے علاوہ اداکارہ کا اپنا ذاتی پروڈکشن ہاؤس اور ہیئر کیئر لائن( بیوٹی سلون ) بھی ہے۔
کترینا کیف
بالی ووڈ کی اداکارہ کترینا کیف ایک کامیاب اداکارہ ہونے سمیت کاروباری خاتون بھی ہیں۔
اداکارہ کترینہ کیف کا اپنا میک اپ برانڈ ’کے بیوٹی‘ ہے جبکہ وہ ایک اور میک اپ برانڈ کی شریک مالک بھی ہیں۔
دپیکا پڈوکون
بالی ووڈ کی اداکارہ دپیکا پڈوکون ایک فیشن لائن کی مالک ہیں جبکہ اِن کا دنیا بھر میں مشہور متعدد برانڈز کے ساتھ بھی اشتراک ہے جن میں فیشن اور بیوٹی برانڈز شامل ہیں۔
اس کے علاوہ دپیکا پڈوکون ایک کلوتھنگ برانڈ اور پروڈکشن ہاؤس کی بھی مالک ہیں۔
انوشکا شرما
بالی ووڈ کی اداکارہ انوشکا شرما کا بھی اپنا ذاتی آن لائن سیلنگ کلوتھنگ برانڈ اور پروڈکشن ہاؤس ہے۔
عالیہ بھٹ
بالی ووڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ نے چھوٹی سی عمر ہی میں بطور مشہور اداکارہ ہونے سمیت کامیاب کاروباری شخصیت ہونے کا بھی اعزاز ا پنے نام کیا ہے۔
اداکارہ نے متعدد مشہور میک اپ برانڈز میں پیسہ انویسٹ کر رکھا ہے جبکہ اِن کا ایک بچوں کے کپڑے بنانے والا برانڈ اور ذاتی پروڈکشن ہاؤس بھی ہے۔
سماتھا رُتھ پربھو
بالی ووڈ کی اداکارہ سماتھا رُتھ پربھو کا اپنا ایک مشہور کلوتھنگ برانڈ ’ساکی‘ ہے۔
اس کے علاوہ بھی اداکارہ تلنگانا حکومت کے ساتھ مل کر مقامی اشیا کو فروغ دینے کے لیے بھی کام کرتی ہیں۔
پریتی زنٹا
بھارتی ڈمپل کوئین پریتی زنٹا آئی پی ایل اور ساؤتھ افریقا کی کرکٹ ٹیموں کی شریک مالک ہونے کے ساتھ ایک کامیاب پروڈکشن ہاؤس بھی چلا رہی ہیں۔
ملائیکہ اروڑا
بالی ووڈ کی ڈانسر ملائیکہ اروڑا نے اپنے شوق کو اپنا کاروبار بنایا ہوا ہے، ملائیکہ اروڑا فٹنس جم کی مالک ہونے کے ساتھ ای کامرس سے بھی جڑی ہوئی ہیں۔
شلپا شیٹھی
شلپا شیٹھی بھارتی شہر ممبئی میں متعدد ریستوران، اسپا اور بیوٹی سلونز کی مالکن ہیں، شلپا شیٹھی آئی پی ایل ٹیم ’راجھستان رائلز‘ سے بھی منسلک ہیں۔