لندن (لندن بیورو) لندن پولیس نے لیور پول میں کار دھماکے کو دہشت گردی قرار دے دیا ہے۔میڈیا نے پولیس کے حوالے سے رپورٹ کیاہے کہ مسافر ٹیکسی میں دھماکا خیز مواد لایا تھا،جو لیورپول ویمنز ہاسپٹل کے استقبالیہ کے قریب پھٹ گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے دھماکے کی تحقیقات کے دوران ایک اور شخص کو گرفتار کیا ہے یوں گرفتار افراد کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق 2 گھروں کی تلاشی کے دوران ایک مقام سے اہم اشیا برا?مد کی گئیں، پولیس کا ماننا ہے کہ واقعے کے محرکات ابھی واضح نہیں ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اسپتال کے باہر دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا تھا۔