برطانوی شاہی خاندان سیریز ’ دی کرائون‘ کیخلاف قانون کارروائی کرسکتا ہے، رپورٹ

اسلام آباد (لندن بیورو)برطانوی شاہی خاندان کے قریبی دوستوں نے مشہور نیٹ فلکس سیریز ’دی کرائون‘ کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق، قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ شاہی خاندان کے پاس حق ہے کہ وہ اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کیخلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ کرسکتے ہیں۔
یہ رپورٹ شاہی خاندان کے قریبی ذرائع کے ذریعے سامنے آئی ہے۔

اندرونی ذرائع نے یہ بھی کہاہے کہ شاہی خاندان کے قریبی دوستوں نے اس معاملے پر قانونی مشورہ طلب کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ، شاہی خاندان کے قریبی دوستوں کو جو مشورہ ملا وہ شاہی خاندان پر بھی لاگو ہوگا، اگرچہ یہ مشورہ ملکہ اور ان کے خاندان کو براہ راست نہیں دیا گیا ہے لیکن انہیں اس مشورے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس اقدام کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ’یہ سیریز اب تک کی سب سے متنازع ہوگی اور یہ ایسے واقعات سے متعلق ہے جو اب بھی بہت سے لوگوں کے علم میں نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں