فرانسیسی صدر نے خاموشی سے اپنے قومی پرچم میں تبدیلی کی:روسی میڈیا

پیرس:(انٹنیشنل ڈیسک) روسی میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فرانسیسی صدر نے خاموشی سے اپنے قومی پرچم میں تبدیلی کردی ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر نے عوام کو بتائے بغیر قومی پرچم کے ایک رنگ میں تبدیلی کی اور میکرون نے پرچم میں نیلے رنگ کو مزید گہرا کروا دیا۔

میڈیا رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ صدر نے 17 ویں صدی کے انقلابی پرچم کے ساتھ دوبارہ تعلق جوڑنے کے لئے یہ قدم اٹھایا جبکہ فرانس کے پرچم کے رنگوں کو یورپی یونین کے جھنڈے کے قریب لانا بھی مقصد تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں