راولپنڈی ، مختلف علاقوں میں ڈکیتیاں ،90لاکھ روپے نقدی اور 13موٹر سائیکلوں اور زیورات سے شہری محروم

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) راولپنڈی شہر و کینٹ کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو ڈکیتی،چوری اورفراڈ وغیرہ کی وارداتوں کے دوران90لاکھ روپے نقدی، 13موٹرسائیکلوں،زیورات اوردیگر قیمتی اشیاسے محروم کردیاگیا۔تھانہ گنج منڈی کے علاقے سے عدیل، تھانہ بنی کے علاقے سے عمران، اویس، نیوٹائون کے علاقے میں عمران،صادق آباد کے علاقے سے روحیل، بلال، عاشر،ارسل،کینٹ کے علاقے سے فیصل، ریاض،تھانہ آر اے بازار کے علاقے سے جہانزیب،ریس کورس کے علاقے سے واصف کے موٹرسائیکل چوری ہوگئے۔
تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں واجد سے پانچ لاکھ 75ہزارروپے اور موبائل وغیر ہ،پیرودہائی کے علاقے میں ایوب خان سے اسی ہزارروپے اورموبائل، نیوٹاون کے علاقے میں یاسمین سے ایک لاکھ روپے، تھانہ صادق آباد کے علاقے میں زاہد کی جیولری دکان سے دو نامعلوم خواتین نے پانچ لاکھ 35ہزارروپے مالیت کی طلائی چین،ناصر کی دکان سے ساٹھ ہزارروپے مالیت کا کپڑا، تھانہ ائیر پورٹ کے علاقے میں صغیر کیانی کے گھر سے تین لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری ہوگیا۔

تھانہ وارث خان کے علاقے میں وسیم نے طارق کے ساتھ مل کر ابرار کو پلاٹ دلوانے کا جھانسہ دے کر پانچ لاکھ روپے ہتھیالیے۔بنی کے علاقے میں چوہدری سجاد اور اسکی بیوی سے پچاس ہزارروپے چھین لیے گئے۔تھانہ ائیر پورٹ کے علاقے میں انور خان کو پلاٹ دلوانے کا جھانسہ دے کر سعید نے 75لاکھ روپے ہتھیالیے۔ائیرپورٹ کے علاقے میں خرم سے دو لاکھ روپے چھین لیے۔تھانہ روات کے علاقے میں افضل منشی کے بھٹے سے موٹرسائیکل، گندم، ایل سی ڈی اوردیگر اشیاچوری کرلی گئی روات کے علاقے میں اوایل ایکس پر موبائل فروخت کے اشتہار پر جانے والے منظور سے ایک لاکھ روپے سے زاہد رقم اور موبائل وغیر ہ چھین لیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں