ویسٹ انڈیز خواتین ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش

کراچی:(سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز خواتین ٹیم نے پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا۔کراچی میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 225 رنز سکور کیے، 226 رنز کا ہدف مہمان ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 40 ویں اوور میں پورا کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے منیبہ علی نے 58 اور عالیہ ریاض نے 44 رنز کی اننگز کھیلی ،اسٹیفن ٹیلر 102 اورچیڈین نیشن 51رنزکے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں جبکہ ہیلے میتھیوز نے 49رنز سکور کئے ۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیمیں منگل کو زمبابوے روانہ ہونگی جہاں ورلڈ کپ کوالیفائر 21نومبر سے شیڈول ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں