معروف بھارتی اداکار بھی رضوان کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے

اسلام آباد (شوبز ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستانی اوپنر محمد رضوان 52 گیندوں پر 67 رنز کی دھواں دھار اننگز نے بھارتی اداکار کو بھی تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔

بھارتی ڈراموں کے اداکار اور بگ باس سیزن 14 کے مقبول امید وار علی گونی نے محمد رضوان کی تعریف میں اپنی اسٹوری پوسٹ کی۔علی گونی نے سیمی فائنل کی ایک جھلک انسٹاگرام اسٹوری پر پوسٹ کی جس میں آسٹریلوی بولر ہیزل وڈ کی گیند پر رضوان کھیلنے کو تیار کھڑے ہیں۔اداکار نے قومی کرکٹر کو سراہتے ہوئے لکھا کہ کیا کھلاڑی ہے یہ۔ ساتھ ہی اداکار نے تالیوں والے ایموجیز بھی بنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں