
فرانسیسی سائنسدان اونٹوں اور لاماز کی نسل کے جانوروں کی اینٹی باڈیز کی مدد سے ایسا کوویڈ ٹیسٹ تیار کر رہے ہیں جو موجودہ طریقوں سے کہیں تیز اور بہتر ہے۔
ان سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ ٹیسٹ ابھی عام استعمال کے لیے منظور نہیں ہوا، لیکن ابتدائی تجربے میں یہ 90 فیصد کامیاب ہے۔
اس ٹیسٹ کا نام کور ڈائل ون ہے، اور یہ 10 منٹ میں نتیجہ فراہم کر سکتا ہے۔
سائنسدانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ ٹیسٹ کہیں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، اس کے لیے ليبارٹری کی موجودگی شرط نہیں ہے۔
اس ٹیسٹ میں اینٹی باڈی کے وہ ریزے استعمال کیے جاتے ہیں جنھیں نینو باڈیز کہتے ہیں۔