کوئی بات نہیں، تم جیتو یا ہارو، ہمیں تم سے پیار ہے، مہوش حیات

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے سیمی فائنل میں پاکستان کی شکست کے بعد قومی کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کردی۔ اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر قومی کرکٹرز کے لیے خصوصی ویڈیو شیئر کی ہے جو میچ کے بعد اسٹیڈیم میں بنائی تھی۔

مہوش حیات نے اپنے ویڈیو پیغام میں قومی کرکٹرز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’کوئی بات نہیں، تٴْم جیتو یا ہارو، ہمیں تٴْم سے پیار ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ’ہمیں سبز رنگ کے اپنے لڑکوں پر بہت فخر ہے، آپ نے پورے ٹورنامنٹ میں واقعی اچھا کھیلا۔ آپ نے اپنی شاندار پرفارمنس سے ہمیں فخر محسوس کروایا اور ہمارا دل جیت لیا اور ’ہم آپ سے ہمیشہ محبت کرتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں