فواد خان کی طویل عرصے بعد واپسی ؛مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

اسلام آبد(ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فواد خان کے ڈیڑھ سال بعد سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر واپسی نے مداحوں کو خوش کردیا۔
فوادخان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈیڑھ سال کے بعد ایک ٹوئٹ کیا۔
Check out this new track by Mekaal Hassan and Poor Rich Boy! https://t.co/fJKMtuz0zn
— Fawad Afzal Khan (@_fawadakhan_) November 11, 2021

انہوں نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی اور شاعر مشرق علامہ اقبال کو ان کی سالگرہ کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کی۔
انہوں لکھا کہ میکال حسن اور پوور رچ بوائے کا یہ نیا گانا سنیں۔
ایک صارف نے تو حیران ہو کر کمنٹ میں پوچھا کہ کیا کسی نے یہ اکاؤنٹ ہیک کرلیا ہے؟
ایک صارف نے کمنٹ میں لکھا کہ آپ ٹھیک ہیں؟ سردی تو نہیں لگ رہی۔
ایک صارف نے لکھا کہ جانے کتنے دنوں کے بعد گلی میں چاند نکلا۔
صارف نے مزید لکھا کہ تو اب پاسورڈ کیسے ریکور ہوگا۔
واضح رہے کہ فواد خان کا شمار پاکستان کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو سوشل میڈیا پر کم و بیش ہی نظر آتے ہیں۔
فواد خان نے اس سے پہلے پچھلے سال 22 فروری کو آخری ٹوئٹ میں اپنی فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ سے اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں