فلم انتم کی نئی اداکارہ ماہیما مکوانا نے صرف 10 برس کی عمر میں ملازمت کا آغاز کیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) سلمان خان کی فلم انتم میں اہم کردار ادا کرنیوالی بالی ووڈ کی نئی اداکارہ ماہیما مکوانا نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے صرف دس برس کی عمر میں ملازمت کا آغاز کیا اور وہ گھر کیلئے کمانے والی واحد رکن تھیں۔

ممبئی سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ ماہیما مکوانا نے اپنی اداکاری کے کیریئر کا آغاز ٹیلی ویژن سے کیا اور اب انتم کے ذریعے وہ اپنے بالی ووڈ کیریئر کی شروعات کررہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو مین ماہیما کا مزید کہاکہ انھوں نے صرف دس برس کی عمر میں آڈیشن دینا شروع کیا اور انھیں اس پر کوئی پچھتاوا نہیں۔ات کی وجہ یہ ہے کہ یہ میرا اپنا سفر تھا، جو کہ بہت مشکل تھا لیکن میری نگاہیں اپنے مقاصد پر مرکوز تھیں اور معلوم تھا کہ میں ایک دن بڑی اسکرین پر ضرور جلوہ گر ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں