محکمہ کسٹمز کا نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

جنگ نیوز

محکمہ کسٹمز نے بلوچستان میں نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان کسٹمز کے مطابق کریک ڈاؤن میں کسٹم کے عملے کے ساتھ پولیس اور ایف سی شامل ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ کریک ڈاؤن کوئٹہ سے افغان بارڈر تک کے علاقوں میں کیا جائے گا۔

ترجمان کسٹمز کا کہنا تھا کہ نان کسٹمز پیڈگاڑیوں کی خرید و فروخت میں ملوث شو رومز کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ شو رومز مالکان اور گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کلیکٹر کسٹمز کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہوں سے ملاقات بھی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں