سی پی او راولپنڈی کی جانب سے سی پی او آفس میں کھلی کچہری ،شہریوں کے مسائل سنے اور احکامات جاری کیے

خاتون کی درخواست پر ایس ایچ او روات کو انکوائر ی کرکے رپورٹ پیش کرنے ،شہری کی درخواست پر ایس ڈی پی او وارث خان کو انکوائر ی رپورٹ پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) سی پی او راولپنڈی کی جانب سے سی پی او آفس میں کھلی کچہری ،کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کے مسائل سنے اور احکامات جاری کیے،خاتون کی درخواست پر ایس ایچ او روات کو انکوائر ی کرکے رپورٹ پیش کرنے جبکہ شہری کی درخواست پر ایس ڈی پی او وارث خان کو انکوائر ی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی اطہر اسماعیل نے سی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، سی پی او راولپنڈی نے کھلی کچہری میں آنے والی17شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ پولیس افسران کو مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کیے، سی پی اواطہر اسماعیل نے خاتون کی درخواست پر ایس ایچ او روات کو انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا، جبکہ کھلی کچہری میں ایک اور شہری کی درخواست پر ایس ڈی پی او وارث خان کو انکوائری کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا، سی پی او اطہر اسماعیل کا کہنا تھا کہ مارک کردہ درخواستوں پر دئیے گئے ٹائم فریم اور میرٹ پر قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں