جولائی تا اکتوبر 2021 میں نان ڈیوٹی و ٹیکس پیڈ سیگریٹس کے خلاف کاروائیاں عمل میں گئیں،ایف بی آر

اسلام آباد (کرائم ڈیسک) ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک کی جولائی تا اکتوبر 2021 کارکردگی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق جولائی تا اکتوبر 2021 میں نان ڈیوٹی و ٹیکس پیڈ سیگریٹس کے خلاف کاروائیاں عمل میں گئیں۔

ایف بی آر کے مطابق کاروائیوں کے زریعے 6کروڑ 58 لاکھ 11 ہزار پانچ سو سیگریٹ سٹیکس ضبط کی گئیں،مالیت 15 کروڑ 64 لاکھ 80 ہزار ایک سو بارہ روپے بنتی ہے،جولائی تاستمبر12 کروڑ 56 لاکھ 62 ہزار چھ سو تیس روپے کی ٹیکس چوری بے نقاب ہوئی،انفورسمنٹ نیٹ ورک نے اکتوبر میں 1 کروڑ 63 لاکھ 26 ہزار غیر قانونی سیگریٹ سٹیکس ضبط کئے،ضبط شدہ سگریٹس کی مالیت 4 کروڑ 69 لاکھ 78 ہزار پچاس روپے بنتی ہے،3 کروڑ 33 لاکھ 66 ہزار تین سو انیس روپے کی ٹیکس چوری پکڑی گئی،

اپنا تبصرہ بھیجیں