سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد کپتان بابراعظم کی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی، ویڈیو وائرل

دکھ سب کو ہے، غلطی کہاں کی یہ سب کو معلوم ہے، لیکن ہم نے اپنا یہ یونٹ ٹوٹنے نہیں دینا، ہمیں ایک دوسرے پر انگلی نہیں اُٹھانی، بلکہ اپنی غلطیوں سے سیکھنا ہے، کپتان بابراعظم

دبئی (سپورٹس ڈیسک) دکھ سب کو ہے، غلطی کہاں کی یہ سب کو معلوم ہے، لیکن ہم نے اپنا یہ یونٹ ٹوٹنے نہیں دینا، ہمیں ایک دوسرے پر انگلی نہیں اُٹھانی، بلکہ اپنی غلطیوں سے سیکھنا ہے، سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد کپتان بابراعظم کی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی، ویڈیو وائرل۔ تفصیلات کے مطابق ٹی20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد بابراعظم کی ڈریسنگ روم میں قومی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
ویڈیو میں پہلے بابراعظم کھلاڑیوں کو حوصلہ دیتے ہیں اور انہیں ایک دوسرے پر الزامات لگانے کے بجائے ایک جوٹ ہو کر اپنی غلطیوں سے سیکھنے کی ہدایت کرتے ہیں، جس کے بعد ایک ایک کر کے قومی ٹیم کوچز بھی کھلاڑیوں کو اہم ہدایات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

میتھیو ہیڈن بھی کھلاڑیوں سے مخاطب ہو کر انہیں آگے بڑھتے رہنے اور بہتری کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کی ترغیب دیتے نظر آئے۔
ثقلین مشتاق نے کھلاڑیوں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی غلطیوں سے سیکھنا ہو گا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 177 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 19 اوورز میں مکمل کیا۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی 5 وکٹیں 96 رنز پر گر گئیں تھیں لیکن مارکس اسٹوئنس اور متھیو ویڈ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو دوسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچا دیا۔ 19ویں اوور میں حسن علی نے میتھوویڈ کا کیچ چھوڑ اجو پاکستان کی شکست کی وجہ بنی،ویڈنے کیچ ڈراپ ہونے کے بعد شاہین آفریدی کو 3 لگاتار چھکے مار کر میچ ختم کردیا۔ ویڈ نے17 گیندوں پر برق رفتار 41 رنز بنائے جبکہ مارکس مارکس اسٹوئنس نے 40 رنز بناکر ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں