لاس اینجلس پولیس کو گمشدہ ہتھکڑی 60 سال بعد لوٹادی گئی ہتھکڑی لوٹانے والے شخص کا اپنی غلطی مانتے ہوئے اہم انکشاف

لاس اینجلس(این این آئی) لاس اینجلس پولیس کو ایک لفافہ موصول وہوا ہے جس میں محکمے کے 60 سالہ پرانی ہتھکڑی ایک معذرت خواہانہ خط اور 100 ڈالر کے ساتھ واپس کردی گئی ہے۔ہتھکڑی لوٹانے والے شخص نے بتایا کہ اب اس کی عمر 74 برس ہے اور وہ نانا اور دادا بن چکا ہے۔وِسٹا کے علاقے میں رہنے والے شخص نے لکھا ہے کہ 60 سال یا شاید اس سے بھی پہلے باب بِگ بوائے ریسٹورینٹ کی اطراف میں ایک پولیس افسر سے یہ ہتھکڑی گرگئی تھی جسے اس نے اٹھالیا تھا اور تب سے اب تک وہ اسی

کے پاس تھی۔مجھے غلطی کا احساس ہے کہ میں نے ہتھکڑی اٹھالی اور اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا اور اب شرمندگی کا احساس ہے’ اس شخص نے خط میں ایک جگہ لکھا۔ اس نے بتایا کہ وہ اپنے 6 اور 9 سال کے پوتوں کے لیے ایک مثال کے طور پر یہ امانت لوٹارہا ہے۔اس نے ہتھکڑی چرانے یا اٹھانے کی وجہ نہیں بتائی بلکہ کہا کہ وہ اس کی کوئی معقول وجہ بیان نہیں کرسکتے۔ البتہ انہیں اعتراف ہے کہ یہ ایک غلط کام تھا۔76 سالہ شخص نے یہ بھی کہا کہ وہ اس اہم ادارے کو 100 ڈالرکی رقم بھی عطیہ کررہے ہیں۔ اس کے جواب میں لاس اینجلس پولیس نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ جب بھی کوئی درست کام کیا جائے تو تب بھی اسے تاخیر نہیں سمجھنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں