ملکی صرافہ مارکیٹو ں میں سونا 3ہزار روپے مہنگا ہو گیا

کراچی (کامرس ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں38ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1863ڈالر پر جا پہنچاجس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹو ں میں بھی سونا 3ہزار روپے مہنگا ہو گیا ۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں3300روپے کے ریکارڈ اضافے سے ایک تولہ سونا1لاکھ29ہزار100روپے ہو گیا جبکہ2829روپے کے نمایاں اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ10ہزار682رپوے پر جا پہنچی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں