رائٹرڈائریکٹرایم اے رومان خان ڈینگی کا شکار ،فلم ’’پلے بوائے‘‘کی شوٹنگزکینسل

کاسٹ میں حیدرعلی،سہیل وزیرآبادی،صفدرماہی،آمنہ ملک،روزبٹ،ایشا،محرمہ علی،کرن نورودیگرشامل ہیں

خالق نگر(شوبز ڈیسک) گام فلمزکے بینرتلے تیارکی جانیوالی فلم’’پلے بوائے‘‘کے رائٹرڈائریکٹرایم اے رومان خان بھی ڈینگی کا شکار ہوگئے ہیں،جس کی وجہ سے فلم’’پلے بوائے‘‘کی شوٹنگزکینسل کردی گئی ہیں،تفصیلات کے مطابق فلم’’پلے بوائے‘‘کی شوٹنگ گزشتہ روزلاہورکے مقامی پارک میں کی جانی تھی جوکہ فلم کے رائٹرڈائریکٹرایم اے رومان خان کو ڈینگی ہوجانے کے باعث کینسل کردی گئی ہیں،مذکورہ فلم کوگام فلمزکے بینرتلے بنایا جارہا ہے،اس فلم کی کاسٹ میں حیدرعلی،سہیل وزیرآبادی،صفدرماہی،آمنہ ملک،رومان خان ،روزبٹ،ایشا،محرمہ علی،کرن نور،فیصل کھچی ،ساجدعلی ودیگرفنکاروں کا کام عکسبندکیا جانا تھا،لیکن فلم کے رائٹرڈائریکٹرکواچانک شدیدبخارہوجانے کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ کینسل کرنا پڑی،ڈینگی بخارمیں مبتلا ہونے پر رومان خان کو ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے جنہیں ڈاکٹرزنے پانچ روزکے لئے بیڈریسٹ کا کہا ہے۔

اب فلم کی شوٹنگ رومان خان کی صحتیابی کے بعد دوبارہ کی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں