پریانکا چوپڑا کیلئے منگنی کی انگوٹھی کیوں خاص ہے؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی منگنی کی انگوٹھی کی خاص بات بتادی۔اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ان کے لئے ان کی منگنی کی انگوٹھی خاص اس لئے ہے کیونکہ یہ ان کے لئے غیر متوقع تھی۔

پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ اگر میں نے یہ نہیں کہا کہ یہ منگنی کی انگوٹھی ہے تو ان کے شوہر نِک جونس مجھے مار ڈالیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ جو بھی جیولری پہنتی ہیں اس کے لئے کافی جذباتی ہو جاتی ہیں کیونکہ یہ ان کی یادوں سے جڑی ہے۔
واضح رہے کہ دسمبر 2018 میں پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں