سعودی عرب میں مساجد کھول دی گئیں 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وجہ سے بند کی گئی سو سے زائد مساجد کھول دی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کیسز بڑھنے کے حوالے سے عارضی طور پر بند کی گئیں 135 میں سے 108 مساجد کھول دی گئی ہیں۔نجی ٹی وی ہم کے مطابق سعودی وزارت مذہبی امور کے مطابق سینیٹائز اور حفظان صحت کےاقدامات پر 108 مساجد کو دوبارہ کھولا گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت برائے مذہبی امور نے مزید کہا کہ 6 سعودی صوبوں میں 10 مساجد میں 11 کورونا کیسز سامنے

آئے تھے۔قبل ازیں سعودی عرب کے وزیر اسلامی امور، دعوت ورہنمائی ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے کرونا وبا سے نمٹنے کے سرکاری مشن میں تعاون کرتے ہوئے مساجد میں تمام دعوتی سرگرمیاں معطل کر دیں اور آئندہ سارے دعوتی پروگرام آن لائن چلانے کا حکم دیا تھا۔سعودی عرب کے وزیر اسلامی امور کے مطابق نمازوں کے اوقات اور مساجد کھولنے اور بند کرنے کے حوالے سے متعدد پابندیاں لگا دیں تھیں۔وزیر اسلامی امور نے پابندی لگائی کہ اذان اور تکبیر کے درمیان کا وقفہ دس منٹ سے زیادہ کا نہ ہو، البتہ فجر میں نماز اور اذان کا وقفہ بیس منٹ تک کا رہے گا، جب کہ مساجد اذان پر کھلیں گی اور نماز کے دس منٹ بعد بند کردی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں