راولپنڈی،تھانہ گنجمنڈی کے علاقہ میں پٹرول پمپ پر فائرنگ سے شہری کے جاں بحق ہونے کا واقعہ

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی راول پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچے…ملزمان کو ٹریس کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائیگا،ایس پی راول ضیاء الدین احمد

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) تھانہ گنجمنڈی کے علاقہ میں پٹرول پمپ پر فائرنگ سے شہری کے جاں بحق ہونے کا واقعہ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی راول پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ گنجمنڈی کے علاقہ میں پٹرول پمپ پر فائرنگ سے شہری کے جاں بحق ہونے کی اطلاع پر ایس پی راول ضیا ء الدین احمدپولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچے،جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت بشارت کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ کا مقدمہ رابری معہ قتل کی دفعات کے تحت درج کیا جا رہا ہے،موقعہ سے فرانزک ٹیموں کے ذریعے شواہد اکٹھے کئے گئے ہیں،نعش کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے، واقعہ کی تمام زاویوں پر تحقیقات کی جار رہی ہیں،ایس پی راول ضیاء الدین احمد نے کہاکہ ملزمان کو ٹریس کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں